24 مئی 2017 - 16:44
آل خلیفہ کے مظالم پر اقوام عالم اور اسلام کے ٹھیکدار خاموش کیوں؟ فضل حسین اصغری

فضل حسین اصغری نے بحرینی عوام پر ڈھائے جانے والی حکومتی مظالم پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان مظالم پر اقوام عالم اور اسلام کے ٹھیکداروں کی خاموشی ان جرائم میں انہیں شراکت دار بنا رہی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حیدرآباد ( )اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر فضل حسین اصغری نے بحرینی عوام پر ڈھائے جانے والی حکومتی مظالم پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان مظالم پر اقوام عالم اور اسلام کے ٹھیکداروں کی خاموشی ان جرائم میں انہیں شراکت دار بنا رہی ہے ۔انہوں نے یہ بات مرکزی دفتر المہدی سینٹر میں میڈیا کے نمائندوں سے کہی اور مزید کہا کہ بحرین میں آل خلیفہ خاندان کے مظالم کا سلسلہ پورے زور و شور سے جاری ہے، ہزاروں کی تعداد میں عوام سڑکوں پر ہیں اور اس ملک کے شیعیان اہل بیت(ع)کے قائد آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت کررہے ہیں ۔لیکن شیخ عیسی قاسم کا آبائی علاقہ “الدراز” کئی مہینوں سے آل خلیفہ کی سیکورٹی افواج کے محاصرے میں ہے اور کوئی بھی اس کی طرف توجہ دینے کی ضرورت محسوس نہیں کررہا ہے۔انھوں نےمزید کہا بحرین میں نہتے شہریوں پر ظلم و سفاکیت کے واقعہ پر دنیا بھر کے حریت پسندوں میں تفشیش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔فضل اصغری کا کہنا تھا کہ بحرینی عوامی اپنے حقوق کے دفاع کے لئے ظالموں کے لئے برسرپیکار ہیں جسے دبانے کی ناکام کوششیں کی جارہی ہیں طاقت کے بل بوتے پر عوامی آواز کو ہرگز دبایا نہیں جاسکتا ہے۔اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان ہر ظالم کی مخالف اور مظلوم کی حامی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲